متہ روڈ پر پولیس کی کارروائی، 2 لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزم گرفتار
نوشہرہ ورکاں۔متہ روڈ پر پولیس کی کارروائی، 2 لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزم گرفتار

مزید خبریں
نوشہرہ ورکاں ۔ 20 ستمبر (اے پی پی):متہ روڈ پر پولیس کی کارروائی، 2 لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزم گرفتار،تفصیلات کے مطابق تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے متہ روڈ نزد میاں شاپنگ مال کے قریب کارروائی کرتے ہوئے محمد انس ولد عبد الستار قوم رحمانی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پولیس پارٹی کو دیکھ کر واپس مڑ کر تیز قدموں سے جانے لگا، جسے مشکوک جان کر قابو کیا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 2 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔







