ایشین گیمز میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا ویمن نے 8 وکٹوں سے شکست دےدی
ایشین گیمز، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا سے شکست

مزید خبریں
ناگویا۔20ستمبر (اے پی پی):ایشین گیمز میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا ویمن نے 8 وکٹوں سے شکست دےدی۔پاکستان ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 177 رنز بنائے جس کے بعد سری لنکا ویمن نے دو وکٹوں کے نقصان پر 17.5 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔سری لنکا ویمن ٹیم کی کپتان چماری اتا پتو نے 83 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ ہسینی پریرا نے 42 رنز بنائے۔پاکستان کی فاطمہ ثنا اور نشرہ سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ عائشہ ظفر 71 اور شوال ذوالفقار نے 54 رنز سکور کیے۔







