بھکر پولیس نے نان کسٹم سگریٹ کے 200 ڈنڈے برآمد کر لیے

بھکر پولیس نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے نان کسٹم سگریٹ کے 200 ڈنڈے برآمد کر لیے۔

بھکر۔ 20 ستمبر (اے پی پی):بھکر پولیس نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے نان کسٹم سگریٹ کے 200 ڈنڈے برآمد کر لیے۔تھانہ صدر بھکر کی چوکی داجل کے انچارج محمد عمران خان سب انسپکٹر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دورانِ ناکہ بندی و چیکنگ ملزم ذہین احمد ولد شہر احمد قوم پٹھان، سکنہ قریشی موڑ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے قبضہ سے تلاشی کے دوران 200 ڈنڈے نان کسٹم سگریٹ برآمد کر لیے۔پولیس نے ملزم کو سگریٹ سمیت تحویل میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا۔بھکر پولیس کی جانب سے سمگلنگ اور سمگلر مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں