ایبٹ آباد،بھائی کا قاتل آلۂ قتل سمیت گرفتار

ایبٹ آبادکے تھانہ نواں شہر نے ڈھوڈیال میں بھائی کے ہاتھوں بھائی کے قتل کے واقعے میں نامزد ملزم کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

ایبٹ آباد۔ 20 ستمبر (اے پی پی):ایبٹ آبادکے تھانہ نواں شہر نے ڈھوڈیال میں بھائی کے ہاتھوں بھائی کے قتل کے واقعے میں نامزد ملزم کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ نواں شہر کی حدود ڈھوڈیال میں 22 سالہ نثار نے فائرنگ کرکے اپنے 18 سالہ بھائی عادل کو قتل کر دیا۔ مقتول عادل ضلع نوشہرہ سے تعلق رکھنے والی فیملی کا فرد تھا اور ڈھوڈیال نواں شہر میں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھا۔رپورٹ کے مطابق حسن زادہ نے بتایا کہ گھر کے تمام افراد سو رہے تھے کہ رات تقریباً 3 بجے اس کا بڑا بیٹا نثار شور شرابہ کرتے ہوئے باہر آیا اور اپنے بھائی عادل پر فائرنگ کر دی،فائرنگ کے نتیجے میں عادل شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔وقوعہ کی اطلاع پرنواں شہر پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے اور رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کیا۔ ایس ایچ او تھانہ نواں شہر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم نثار کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا،مزید تفتیش جاری ہے۔