بھکر میں چک نمبر 40 ٹی ڈی اے کے قریب ریت سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی نے سائیکل سوار 12 سالہ بچے کو سامنے سے ٹکر مار دی
لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے سائیکل سوار 12 سالہ بچہ جاں بحق

مزید خبریں
بھکر۔ 20 ستمبر (اے پی پی):بھکر میں چک نمبر 40 ٹی ڈی اے کے قریب ریت سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی نے سائیکل سوار 12 سالہ بچے کو سامنے سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 بھکر کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ریسکیورز نے بچے کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر منتقل کر دیا۔واقعے کی اطلاع پولیس کنٹرول کو بھی دے دی گئی







