نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی چین کے صدر شی جن پنگ کو اپنی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت

229

واشنگٹن ۔12دسمبر (اے پی پی):امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن پنگ کو آئندہ ماہ اپنی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق ٹرمپ نے انتخابات کے فوراً بعد نومبر کے اوائل میں صدر شی جن پنگ کو جنوری 2025 میں اپنی حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی تھی، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ چینی صدر نےیہ دعوت قبول کی ہے یا نہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکام 20 جنوری کو ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں مزید غیر ملکی شخصیات کی شرکت کے لئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے مطابق صدارتی حلف برداری میں مزید غیر ملکی رہنما ئوں کو بھی مدعو کیا جا سکتا ہے۔