نوویک جوکووچ، راجر فیڈرر،واورینکا اور مارین کلک سنسناٹی ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں پہنچ گئے، کی نیشیکوری شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

واشنگٹن ۔ 16 اگست (اے پی پی) نوویک جوکووچ، راجر فیڈرر، سٹانسلاس واورینکا اور مارین کلک اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں پہنچ گئے، جاپان کے کی نیشیکوری شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز 32راﺅنڈ میچز میں سربین سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک جوکووچ نے …

واشنگٹن ۔ 16 اگست (اے پی پی) نوویک جوکووچ، راجر فیڈرر، سٹانسلاس واورینکا اور مارین کلک اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں پہنچ گئے، جاپان کے کی نیشیکوری شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز 32راﺅنڈ میچز میں سربین سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی ایڈرین مانارینو کو 4-6، 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں جگہ بنائی، سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کے پیٹر گوجوزکی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا