میلبورن۔22جنوری (اے پی پی):سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ اور24 گرینڈ سلام کے فاتح نوویک جوکووچ ،اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیٹی اور روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔اے ایف پی کے مطابق نوویک جوکووچ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں …
نوویک جوکووچ ،لورینزو موسیٹی اور کیرن خچانوف آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

مزید خبریں
میلبورن۔22جنوری (اے پی پی):سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ اور24 گرینڈ سلام کے فاتح نوویک جوکووچ ،اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیٹی اور روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔اے ایف پی کے مطابق نوویک جوکووچ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں اٹلی کے حریف کھلاڑی فرانسسکو میسٹریلی کو شکست دی ۔
اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیٹی نے دوسرے رائونڈ میں ہم وطن حریف کھلاڑی لورینزو سونیگو کو مات دی جبکہ روسی ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف نے امریکا کے حریف کھلاڑی نشیش بسواریڈی کو ہرا کر تیسرے رائونڈ میں جگہ پکی کی۔آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 114 واں میگا ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ اور24 گرینڈ سلام کے فاتح نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کے حریف کھلاڑی فرانسسکو میسٹریلی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 2-6اور2-6سے نہ صرف شکست دی بلکہ ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیٹی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں ہم وطن حریف کھلاڑی لورینزو سونیگو کوسٹریٹ سیٹس میں 3-6، 3-6 اور 4-6سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔دوسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف نے بھی فتح حاصل کرلی ۔ انہوں نے دوسرے رائونڈ میں امریکا کے حریف کھلاڑی نشیش بسواریڈی کو ہرا کر تیسرے رائونڈ میں جگہ حاصل کی ۔ان کی فتح کا سکور 1-6، 4-6 اور 3-6 رہا۔








