نوویک جوکووچ اور کیسپررڈکا فاتحانہ آغاز ،آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

میلبورن۔20جنوری (اے پی پی):سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ اور24 گرینڈ سلام کے فاتح نوویک جوکووچ اور ناروے کے ٹینس کھلاڑی کیسپر رڈ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق نوویک جوکووچ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں سپین کے حریف کھلاڑی پیڈرو مارٹنیز پورٹرو کو …

میلبورن۔20جنوری (اے پی پی):سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ اور24 گرینڈ سلام کے فاتح نوویک جوکووچ اور ناروے کے ٹینس کھلاڑی کیسپر رڈ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق نوویک جوکووچ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں سپین کے حریف کھلاڑی پیڈرو مارٹنیز پورٹرو کو شکست دی جبکہ ناروے کے ٹینس کھلاڑی کیسپر رڈ نے پہلے میچ میں اٹلی کے حریف کھلاڑی میٹیا بیلوسی کو مات دی ۔

آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 114 واں میگا ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ اور24 گرینڈ سلام کے فاتح نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپین کے حریف کھلاڑی پیڈرو مارٹنیز پورٹرو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 2-6اور2-6سے نہ صرف شکست دی بلکہ ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

نوویک جوکووچ کا دوسرے رائونڈ میں مقابلہ اٹلی کے فرانسسکو میسٹریلی سے ہوگا۔ ایک اور میچ میں ناروے کے ٹینس کھلاڑی کیسپر رڈ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینز سنگلز ابتدائی رائونڈ میچ میں اٹلی کے حریف کھلاڑی میٹیا بیلوسی کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6، 2-6 اور 4-6سے ہرا کرمیگاایونٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں فاتح کھلاڑی کا مقابلہ ہسپانوی حریف کھلاڑی جمے انتونی منار کلار سے ہوگا۔