نو جوان چین امریکہ تعلقات کی مسلسل ترقی میں تحریک پیدا کریں گے، چینی صدر

107
چین کے صدر شی جن پنگ
نو جوان چین امریکہ تعلقات کی مسلسل ترقی میں تحریک پیدا کریں گے، چینی صدر

بیجنگ۔20اگست (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکی ریاست واشنگٹن میں قائم "یو ایس چائنا یوتھ اسٹوڈنٹ ایکسچینج ایسوسی ایشن”کی جانب سے لکھے گئے خط کا جواب دےدیا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پنگ نے "یو ایس چائنا یوتھ اسٹوڈنٹ ایکسچینج ایسوسی ایشن” اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے دوستوں کی جانب سےورلڈ یونیورسٹی سمر گیمز اور ایشین گیمز کی میزبانی پر چین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

چینی صدرنے اس بات پر زور دیا کہ چین امریکہ تعلقات کی امیدیں عوام میں ہے، بنیاد یں عوام میں اور مستقبل نوجوانوں میں ہے، امید ہے کہ چین اور امریکہ کے مزید نوجوان ایک دوسرے کو جانیں گے اور ایک دوسرے سے مل کر چلیں گے، دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے سفیروں کی نئی نسل بنیں گے اور چین امریکہ تعلقات کی مسلسل ترقی میں تحریک پیدا کریں گے۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ "یو ایس چائنا یوتھ اسٹوڈنٹ ایکسچینج ایسوسی ایشن”چینی اور امریکی نوجوانوں کے درمیان دوستانہ تبادلوں اور دوطرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔