لاہور۔10 جولائی(اے پی پی )نگران صوبائی وزیر اطلاعات احمد وقاص ریاض نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، صاف شفاف اور منصفانہ انتخابات اولین ترجیح ہے، بلاول بھٹو زرداری اپنے جاری شیڈول سے ہٹ کر جا رہے تھے جس پر پولیس نے …
نگران صوبائی وزیر اطلاعات احمد وقاص ریاض کی اے پی پی سے خصوصی گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔10 جولائی(اے پی پی )نگران صوبائی وزیر اطلاعات احمد وقاص ریاض نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، صاف شفاف اور منصفانہ انتخابات اولین ترجیح ہے، بلاول بھٹو زرداری اپنے جاری شیڈول سے ہٹ کر جا رہے تھے جس پر پولیس نے ایکشن لیا، راولپنڈی میں فورسز نے تحمل سے کام لیا اور طاقت کا استعمال نہیں کیا، کوڈ آف کنڈکٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ،ادارے اپنا کام کر رہے ہیں، ماضی میں اتنا کنٹرول نہ تھا جو اب ہے، بارشوں کا پانی ہمیشہ کھڑا رہتا تھا الزام دینا درست نہیں تاہم اس دفعہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اتنی زیادہ بارش ہوئی، بیوروکریسی اور دیگر ملازمین کو کافی حد تک ٹرانسفر کردیا ہے تاہم سب کو ایک حکم سے دوسری جگہ تبدیل کرنا نا ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اے پی پی سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔








