نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے افغان سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زخیلوال کی ملاقات افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، جسٹس (ر) ناصر الملک اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے پاکستان میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زخیلوال نے ملاقات کی۔ نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں بہتری پر …
نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے افغان سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زخیلوال کی ملاقات

مزید خبریں
نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے افغان سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زخیلوال کی ملاقات
افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، جسٹس (ر) ناصر الملک
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے پاکستان میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زخیلوال نے ملاقات کی۔ نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بالخصوص افغانستان ایکشن پلان فار پیس اینڈ سولیڈیرٹی کے تناظر میں اب تک ہونے والی پیش رفت کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ افغانستان کے سفیر زخیلوال نے کہا کہ دوطرفہ بات چیت بہترین ذریعہ ہے اور افغانستان پاکستان ایکشن پلان تمام شعبوں میں مثبت پیش رفت کے سلسلے میں سہولت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر پر تمام فریقین کے مابین جنگ بندی کے بعد امن کی خواہش میں اضافہ ہوا ہے اور اس سلسلے میں مزید پیش رفت کے لئے امکانات روشن ہوئے ہیں۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے افغانستان میں افغانوں کی قیادت میں امن عمل کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔








