اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود نے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاک بھارت تعلقات کے تمام پہلوﺅں کے بارے میں نگران وزیراعظم کو بتایا۔ نگران وزیراعظم نے باہمی احترام اور یکساں خود مختاری کی بنیاد پر بھارت کے ساتھ پر امن اور اچھے ہمسائیگی تعلقات کے لئے پاکستان کے عزم کا …
نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود نے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاک بھارت تعلقات کے تمام پہلوﺅں کے بارے میں نگران وزیراعظم کو بتایا۔ نگران وزیراعظم نے باہمی احترام اور یکساں خود مختاری کی بنیاد پر بھارت کے ساتھ پر امن اور اچھے ہمسائیگی تعلقات کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن و استحکام کے لئے جموں و کشمیر کے تنازعہ سمیت پاکستان اور بھارت کے مابین تمام دیرینہ تنازعات کے پر امن حل اور پائیدار رابطوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی ملاقات میں موجود تھیں۔








