نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو افغان صدر اشرف غنی کا ٹیلی فون پر رابطہ، انتخابی ریلیوں پر دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار دہشت گرد حملے دشمنوں کی طرف سے جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے ، جمہوری عمل کو پٹڑی سے اتارنے کی بزدلانہ کوشش تھی،نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) …
نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو افغان صدر اشرف غنی کا ٹیلی فون پر رابطہ، انتخابی ریلیوں پر دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو افغان صدر اشرف غنی کا ٹیلی فون پر رابطہ، انتخابی ریلیوں پر دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
دہشت گرد حملے دشمنوں کی طرف سے جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے ، جمہوری عمل کو پٹڑی سے اتارنے کی بزدلانہ کوشش تھی،نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو افغان صدر اشرف غنی نے پیر کو ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انتخابی ریلیوں پر دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق افغان صدر سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا کہ دہشت گرد حملے دشمنوں کی طرف سے جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے اور ملک میں جمہوری عمل کو پٹڑی سے اتارنے کی بزدلانہ کوشش تھی۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ دونوں رہنماﺅں نے خطہ میں امن و سلامتی کیلئے مشترکہ دشمنوں کو شکست دینے کیلئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔








