نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے کشمیری عوام کی اقوام متحدہ کی متعلقہ قرار دادوں کے تحت وعدہ کردہ جائز حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے تصفیہ …

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے کشمیری عوام کی اقوام متحدہ کی متعلقہ قرار دادوں کے تحت وعدہ کردہ جائز حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے تصفیہ کے لئے بات چیت اور سفارتکاری واحد حل ہے۔ انہوں نے یہ بات آزاد جموں کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ایوان وزیر اعظم میں ان سے ملاقات کی۔ صدرآزاد کشمیر نے وزیرا عظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ نگران وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا تنازعہ تشدد اور طاقت کے استعمال کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔