نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی ملاقات

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی ملاقات انتخابی عمل کے دوران میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے ملاقات کی جس میں انتخابی عمل کے دوران الیکشن کمیشن کے میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے …

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی ملاقات
انتخابی عمل کے دوران میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے ملاقات کی جس میں انتخابی عمل کے دوران الیکشن کمیشن کے میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرچیئرمین پیمرا نے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق برائے میڈیا پر مکمل عملدرآمد کے حوالے سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا۔ پیمرا کے ایگزیکٹو ممبر اشفاق جمانی، سیکرٹری پیمرا فخرالدین مغل، ریجنل جنرل مینجر پیمرا پنجاب عائشہ بلال ورک اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید خبریں