اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) نگران وزیر خزانہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات ڈاکٹر شمشاد اختر نے پیر کو ڈیٹا رپورٹنگ گیپس سٹڈی اور پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کی جامع ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا۔ یہاں جاری بیان کے مطابق سٹڈی اور ویب سائٹ کا آغاز اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے تعاون سے کیا گیا ہے۔ اس موقع پر …
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ڈیٹا رپورٹنگ گیپس سٹڈی اور پائیدار ترقیاتی اہداف کی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) نگران وزیر خزانہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات ڈاکٹر شمشاد اختر نے پیر کو ڈیٹا رپورٹنگ گیپس سٹڈی اور پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کی جامع ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا۔ یہاں جاری بیان کے مطابق سٹڈی اور ویب سائٹ کا آغاز اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے تعاون سے کیا گیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ ڈیٹا رپورٹنگ گیپس سٹڈی کو بروئے کار لاتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتیں پالیسی سازی کے عمل میں سہولیات سے مستفید ہوں گی جبکہ مختلف افعال کے لئے اس ڈیٹا کا استعمال بھی عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کی ٹیم اور فیڈرل ایس ڈی جیز سپورٹ یونٹ و ایس ڈی جیز سیکشن کے افسران کو اہم سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ علم پر مبنی بنیادوں کو مستحکم کرنا اور اسے آگے بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کو ایک مرکز کا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ توانائی، پانی، زراعت جیسے مختلف شعبوں میں ڈیٹا اور معلومات کا احسن طریقے سے استعمال یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت اس حوالے سے مختلف اقدامات کر رہی ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ضمن میں نجی شعبہ، نوجوانوں، ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کو بھی متحرک کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیٹا سے معلومات کے حصول کے لئے جامع حکمت عملی بھی اپنانی چاہیے تاکہ وفاقی و صوبائی سطح پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔








