اسلام آباد۔ 20 جولائی(اے پی پی) نگران وزیر داخلہ محمد اعظم نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے انتظامات کر رہے ہیں‘ پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر فوج تعینات کی جائے گی جبکہ حساس پولنگ سٹیشنز پر کیمرے لگائے جائیں گے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے ملک میں موجودہ امن و امان اور سیاسی صورتحال کے …
نگران وزیر داخلہ محمد اعظم کا ایوان بالا میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 20 جولائی(اے پی پی) نگران وزیر داخلہ محمد اعظم نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے انتظامات کر رہے ہیں‘ پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر فوج تعینات کی جائے گی جبکہ حساس پولنگ سٹیشنز پر کیمرے لگائے جائیں گے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے ملک میں موجودہ امن و امان اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے نگران وزیرداخلہ محمد اعظم نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد امن و امان صوبائی معاملہ ہے۔ صوبائی حکومت اور متعلقہ صوبائی ادارے انتخابات کے دوران سب کو محفوظ اور مساوی ماحول فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ وزارت داخلہ انتخابات کے دوران پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے الیکشن کمیشن سے رابطے میں ہے۔ آزادانہ‘ منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ وزارت داخلہ الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ الیکشن کوآرڈینیشن فیسلٹیشن سیل 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔ تمام متعلقہ فریقوں سے رابطے میں ہیں۔








