اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے ملک میں بروقت انتخابات کے انعقاد کا عزم کیا ہوا ہے،نگران وزیراعظم ، الیکشن کمیشن، چیف جسٹس آف پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف اور تمام اہم شخصیات نے دوٹوک الفاظ میں بڑا واضح اعلان کیا ہے کہ انتخابات بروقت ہوں گے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی …
نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے ملک میں بروقت انتخابات کے انعقاد کا عزم کیا ہوا ہے،نگران وزیراعظم ، الیکشن کمیشن، چیف جسٹس آف پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف اور تمام اہم شخصیات نے دوٹوک الفاظ میں بڑا واضح اعلان کیا ہے کہ انتخابات بروقت ہوں گے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا آزاد ہے،اب تو سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے کہ جہاں ہر شخص اپنے جذبات کا اظہار کھلے عام اور آزادانہ طور پر کر سکتا ہے جس کی وجہ سے اب کوئی چیز بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات کو مانیٹر کرنے کے لیے عالمی میڈیا پاکستان آ چکا ہے اور وہ حالیہ صورت حال کو بھی مانیٹر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی میڈیا کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنا کام آزادانہ طریقے سے بہتر طور پر کر سکیں۔








