اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا،نگران وفاقی وزیر توانائی و اطلاعات و نشریات سید علی ظفر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت عوامی مشکلات سے آگاہ ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے حکومت کو 10 ارب کا نقصان ہوگا۔سید علی ظفر کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق ہفتہ …
نگران وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا،نگران وفاقی وزیر توانائی و اطلاعات و نشریات سید علی ظفر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت عوامی مشکلات سے آگاہ ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے حکومت کو 10 ارب کا نقصان ہوگا۔سید علی ظفر کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق ہفتہ کی رات 12 بجے سے ہوگا ۔موٹرسپرٹ اور کیروسین آئل پر سیلز ٹیکس کی شرح میں17 سے 12 فیصد جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح میں 31 سے 24 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے 9 فیصد کمی کردی گئی ہے۔سیلز ٹیکس میں کمی کے بعد پٹرول 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 3 روپے 36 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 54 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے۔








