نگران وفاقی وزیرمحمد یوسف شیخ کو آبادی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ آبادی میں تشویش ناک حد تک اضافہ اور بڑھتی ہوئی شرح آبادی سنگین معاملہ ہے کیونکہ اس کے پاکستان کی ترقی کے امکانات پر اثرات پڑ رہے ہیں اور اس کے باعث عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کی ہماری کوششوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے کیونکہ …

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ آبادی میں تشویش ناک حد تک اضافہ اور بڑھتی ہوئی شرح آبادی سنگین معاملہ ہے کیونکہ اس کے پاکستان کی ترقی کے امکانات پر اثرات پڑ رہے ہیں اور اس کے باعث عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کی ہماری کوششوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے کیونکہ ہمارے پاس قابل تجدید محدود وسائل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاپولیشن کونسل کی کنڑی ڈائریکٹر زیبا ستار اور ڈائریکٹر پروگرام ڈاکٹر علی میر کی جانب سے پاکستان میں آبادی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب مذہبی اور سیاسی حلقوں میں آبادی کے مسئلہ پر قابو پانے کی ضرورت اور اہمیت پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے اور اب خاندانی منصوبہ بندی کا بیانیہ تبدیل ہونے کے باعث ماﺅں بچوں کی صحت پر توجہ دی جاتی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آبادی کے مسئلہ پر قابو پانا کسی بھی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے جبکہ اس کو قومی ترجیح بنانے کی مخالفت بھی بہت کم ہے ۔

مزید خبریں