نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف کی عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر بین الاقوامی اداروں، عالمی تنظیمی عہدیداران سے اہم ملاقاتیں

101

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر بین الاقوامی اداروں، عالمی تنظیمی عہدیداران سے اہم ملاقاتیں کی ہیں ۔نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی ڈیجیٹل پاکستان برانڈ عالمی سطح پر متعارف کرانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ڈاکٹر عمر سیف نے سیکرٹری جنرل ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او)دیمہ الیحییٰ سے ملاقات میں ڈیجیٹل تعاون پر مفید گفتگو کی۔

ملاقات میں ڈی سی او ممالک میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ڈاکٹر عمر سیف نے قطر کے وزیر آئی ٹی محمد بن علی اور روانڈا کی وزیر کمیونیکیشن پاؤلا انگیبری سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون پر گفتگو کی گئی ۔ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان سٹارٹ اپس فنڈ میں تعاون، رکن ممالک کے مابین مشترکہ کلاؤڈ سروسز پر اہم پیشرفت متوقع ہے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے گوگل ہاؤس کا بھی دورہ کیا اور نائب صدر بہشاد بہزادی سے ملاقات میں جنریٹیو اے آئی ٹیکنالوجی پر تفصیلی گفتگو کی۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان میں سرکاری و نجی سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے بہتر استعمال کیلئے دوطرفہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

وزارت آئی ٹی اور گوگل کے اشتراک سے پاکستان میں کئی منصوبے جاری ہیں، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں ڈی سی او ممالک اور گوگل ہرممکن تعاون کیلئے تیار ہیں،عالمی اداروں کو بتارہے ہیں کہ پاکستان مستقبل قریب میں ‘ڈیجیٹل مرکز’بننے جارہا ہے۔فری لانسنگ، سکل ڈویلپمنٹ اور ای کامرس میں پاکستانی ذہانت کی دنیا معترف ہورہی ہے۔