اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات، قانون ،انصاف و پارلیمانی امور بیرسٹرسید علی ظفر نے کہا ہے کہ پوری قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ نگران حکومت دو ماہ کی آئینی مدت کے دوران بروقت ، شفاف ،غیر جانبدار اور پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے گی،آئین میں عام انتخابات کے انعقاد کے لئے 60 دن سے زیادہ کی گنجائش نہیں ہے،نگران حکومت آئین …
نگران وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات، قانون ،انصاف و پارلیمانی امور بیرسٹرسید علی ظفرکی پی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات، قانون ،انصاف و پارلیمانی امور بیرسٹرسید علی ظفر نے کہا ہے کہ پوری قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ نگران حکومت دو ماہ کی آئینی مدت کے دوران بروقت ، شفاف ،غیر جانبدار اور پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے گی،آئین میں عام انتخابات کے انعقاد کے لئے 60 دن سے زیادہ کی گنجائش نہیں ہے،نگران حکومت آئین کی مکمل پیروی کریگی،بلوچستان میں موسم کی خرابی اور بعض حلقوں کی نئی حلقہ بندیوں سے الیکشن میں تاخیر کا کوئی امکان نہیں، قانون سب کے لئے برابر ہے ،کسی کے خلاف کیسز زیر سماعت ،تحقیقات جاری یا ٹرائل چل رہا ہے تو اس میں نگران حکومت مداخلت نہیں کریگی ،عدالتیں آزاد ہیں نیب اور تحقیقاتی اداروں کو بھی اتنا ہی آزاد ہونا چاہئے جس کے خلاف جب چاہیے تحقیقات اورانکوائری کرسکیں،نیب اس وقت اس لئے متحرک نظر آرہا ہے کہ وہ کافی عرصہ خاموش رہنے کے بعد اب طاقتور لوگوں کے کیسز دیکھ رہا ہے،ملک میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجوہات ،طلب اور رسد کے ا عداد و شمار اور اس کا حل لیکر جلد قوم کو آگاہ کرینگے ،نگران حکومت میں شامل تمام لوگ اپنا اپنا کام چھوڑ کر قوم کی خدمت کے لئے آئے ہیں ،تنقید برائے اصلاح ،تجاویز اور مشاورت کے لئے ہمیشہ دروازے کھلے ہیں۔صاف ،شفاف، غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے صوبائی نگران حکومتوں سے یومیہ کی بنیاد پر رابطے اور تعاون درکار رہے گا ،تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کے لئے مساوی مواقع کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، اگر کسی کو کوئی شک یا شکایت ہے تو ہمارے ساتھ بات کریں ۔وہ بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام سچ تو یہ ہے میں خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔








