لاہور۔8 جولائی(اے پی پی ) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیر سید سٹر علی ظفر نے اتوار کو اردو سائنس بورڈ کا دورہ کیا‘ جہاں ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ناصر عباس نیئر نے انہیں بریفنگ دی اور مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک وہ تعلیم …
نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر کی اردو سائنس بورڈ کے دورہ کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔8 جولائی(اے پی پی ) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیر سید سٹر علی ظفر نے اتوار کو اردو سائنس بورڈ کا دورہ کیا‘ جہاں ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ناصر عباس نیئر نے انہیں بریفنگ دی اور مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک وہ تعلیم یافتہ نہ ہو‘ اچھی اور معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی اور آئینی حق ہے‘ سیکھنے کا عمل پوری زندگی جاری رہتا ہے‘ وقت کا تقاضا ہے کہ اس وقت تعلیم کو بھی قومی ایشو بنانا ہو گا اور تعلیم کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اداروں میں آنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے‘ انہوں نے کہا کہ کوشش کرنی چاہئے کہ ہم زیادہ وقت اچھے لوگوں میں گزاریں‘ اگر یہ ممکن نہ ہو تو ہمیں اپنا زیادہ وقت کتابوں کے مطالعہ میں صرف کرنا چاہئے‘ نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ جس طرح دہشت گردی کیخلاف جنگ‘ پانی اور بجلی کی بچت قومی ایشوز ہیں اس طرح تعلیم کو بھی ہمیں قومی ایشو بنانا ہو گا اور اس کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اردو سائنس بورڈ کیلئے موبائل لائبربری کو بہت جلد وسیع کیا جائیگا اور ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ اس کیلئے بڑی گاڑی فراہم کی جائے۔








