لاہور۔21جولائی(اے پی پی )نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ‘قانون سید علی ظفر نے کہا ہے کہ25 جولائی کو عام انتخابات کے موقع پر انتظامات قابل اطمینان ہیں، نواز شریف کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اگر کسی کو شکایت ہے تو وہ عدالت سے رجوع کرسکتاہے،حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ کوئی ایسا معاہدہ نہیں کر رہی جس کی آنیوالی حکومت پابند ہو‘ وطن عزیز …
نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ‘قانون سید علی ظفر کا یونیفائیڈ میڈیا کلب پاکستان کے زیر اہتمام الیکشن 2018ئ‘ آزادی اظہار کے موضوع پر میڈیا کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔21جولائی(اے پی پی )نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ‘قانون سید علی ظفر نے کہا ہے کہ25 جولائی کو عام انتخابات کے موقع پر انتظامات قابل اطمینان ہیں، نواز شریف کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اگر کسی کو شکایت ہے تو وہ عدالت سے رجوع کرسکتاہے،حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ کوئی ایسا معاہدہ نہیں کر رہی جس کی آنیوالی حکومت پابند ہو‘ وطن عزیز کو ایف اے ٹی ایف کی طرف سے بلیک لسٹ میں شامل کرنے سے بچانے کیلئے ہم نے کمٹمنٹ کی‘ وہ ہفتہ کے روز لاہور چیمبر آف کامرس میں یونیفائیڈ میڈیا کلب پاکستان کے زیر اہتمام الیکشن 2018ئ‘ آزادی اظہار کے موضوع پر میڈیا کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے‘ اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری‘ سینئر صحافی سلمان غنی‘ سجاد میر‘ مجیب الرحمن شامی‘ یونیفائیڈ میڈیا کلب کے صدر سمیت صحافیوں کے کثیر تعداد موجود تھی‘ سید علی ظفرنے کہا کہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدوار خراج تحسین کے مستحق ہیں کیونکہ وہ ہار اور جیت دونوں صورتوں میں جمہوریت کومضبوط کر رہے ہیں اور جوامیدوار منتخب ہونگے ان پر قومی ایشوز کے حل کی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہو گی ۔








