اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شیخ محمد یوسف نے کہا ہے کہ نگران حکومت کا کام شفاف اور امن و امان کے ماحول میں انتخابات کا انعقاد کرانا ہے، الزام تراشی کرنے والوں کو اﷲ سچ بولنے کی توفیق عطاءفرمائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو این ٹی سی کے ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر …
نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شیخ محمد یوسف کی این ٹی سی ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شیخ محمد یوسف نے کہا ہے کہ نگران حکومت کا کام شفاف اور امن و امان کے ماحول میں انتخابات کا انعقاد کرانا ہے، الزام تراشی کرنے والوں کو اﷲ سچ بولنے کی توفیق عطاءفرمائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو این ٹی سی کے ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر این ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) وقار رشید خان نے انہیں ادارہ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ نگران وزیر نے کہا کہ میں نے ملک بھر سے رابطہ کرکے انتخابات کے حوالہ سے معلومات حاصل کی ہیں، کہیں سے بھی نگران حکومت پر کسی نے انگلی نہیں اٹھائی، یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں قبل از الیکشن دھاندلی کے الزامات لگاتی ہیں ان کے بیان میں سچائی نہیں، ان کیلئے میں صرف یہ کہوں گا کہ اﷲ انہیں سچ بولنے کی توفیق عطاءفرمائے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی اولین ترجیح پرامن شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مقابلہ میں ابھی پاکستان میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، آئندہ انتخابات میں امید ہے کہ ووٹنگ کیلئے کمپیوٹرائزڈ نظام کو استعمال کیا جا سکے گا۔ نگران وزیر نے کہا کہ این ٹی سی دنیا کے معیار کے مطابق آئی ٹی ٹیکنالوجیز کے فروغ کیلئے کام کر رہا ہے، مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ ہمارے ادارے اب دنیا سے کسی طرح کم نہیں۔








