نگران وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات و توانائی بیرسٹر علی ظفر کا ایوان بالا میں اظہار خیال

اسلام آباد۔ 09 جولائی(اے پی پی) نگران وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات و توانائی بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت کے لئے توانائی کے شعبے کے حوالے سے بہتر تجاویز اور سفارشات دے کر جائیں گے، گردشی قرضہ بھی توانائی کے شعبے کا ایک بڑا مسئلہ ہے‘ گردشی قرضے کے خاتمے ‘ متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے‘ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور …

اسلام آباد۔ 09 جولائی(اے پی پی) نگران وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات و توانائی بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت کے لئے توانائی کے شعبے کے حوالے سے بہتر تجاویز اور سفارشات دے کر جائیں گے، گردشی قرضہ بھی توانائی کے شعبے کا ایک بڑا مسئلہ ہے‘ گردشی قرضے کے خاتمے ‘ متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے‘ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور دیگر معاملات کے لئے ماہرین کی کمیٹی قائم کی ہے‘ ملک میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق 5 سے 6 ہزار میگاواٹ ہے‘ بجلی کی پیداواری استعداد 20 سے 21 ہزار میگاواٹ جبکہ پیداوار 18 ہزار میگاواٹ ہے‘ سابق حکومت نے بجلی کی پیداوار پر توجہ دی لیکن ٹرانسمیشن لائنوں کا نظام بہتر بنانے پر دھیان نہیں دیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں ایوان بالا میں سینیٹر عبدالقیوم کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے کیا۔ سید علی ظفر نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداواری استعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن بجلی کی مجموعی پیداواری استعداد موجودہ پیداوار کی بنیاد نہیں ہوتی کیونکہ ہمارے پاس اس وقت اگر مکمل پیداواری استعداد 20 سے 21ہزار میگاواٹ ہے تو ہم 18 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ اس طرح ہمارے پاس طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے اور بجلی کی طلب اور رسد میں فرق پانچ سے چھ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

مزید خبریں