نگران وفاقی وزیر توانائی سید علی ظفر کی یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعبی سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر توانائی سید علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی سمیت دیگر سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پائے جاتے ہیں، ملک میں آبی بحران پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہیں۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعبی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں وفد …

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر توانائی سید علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی سمیت دیگر سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پائے جاتے ہیں، ملک میں آبی بحران پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہیں۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعبی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔وفد نے آبی سیکٹر میں پاکستان کیساتھ بھر پور تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا اور کراچی میں جاری پانی بحران پر قابو پانے میںفوری تکنیکی امداد کی فراہمی پر آمادگی ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ وہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے علاوہ نئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس نصب کرنے کیلئے تیار ہیں۔وفاقی وزیر نے اس اہم سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے یو اے ای وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں آبی سیکٹر سمیت دیگر سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔