نگراں وزیر اعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی)نگراں وزیر اعظم جسٹس(ر)ناصرالملک کی ہدایت پر اتوار15جولائی کو ملک بھر میں سانحہ مستونگ،پشاور اوربنوں بم دھماکوں کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یوم سوگ منایا گیا،ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہا ،ملک بھر میں شہداءکے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعائیہ تقاریب کااہتمام کیا گیااور دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہ …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی)نگراں وزیر اعظم جسٹس(ر)ناصرالملک کی ہدایت پر اتوار15جولائی کو ملک بھر میں سانحہ مستونگ،پشاور اوربنوں بم دھماکوں کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یوم سوگ منایا گیا،ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہا ،ملک بھر میں شہداءکے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعائیہ تقاریب کااہتمام کیا گیااور دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہ بیٹھنے اور وطن عزیز کی سلامتی اور دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا،نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک اظہار تعزیت کے لئے ساراوان ہاو¿س کوئٹہ گئے اور سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔نگران وفاقی حکومت کی طرف سے سانحہ مستونگ،پشاور اوربنوں بم دھماکوں کے شہداءکی یاد میں ملک بھر میںاتوار کو ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔