اسلام آباد۔ 09 جولائی(اے پی پی) نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ملک میں اسلامی بنکاری نظام موثر انداز میں کام کر رہا ہے‘ اسلامی بنکاری کو فروغ دینے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں ایوان بالا میں سینیٹر شبلی فراز کی قرارداد پر بحث سمیٹتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ اس وقت ملک …
نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کا ایوان بالا میں سینیٹر شبلی فراز کی قرارداد پر بحث کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 09 جولائی(اے پی پی) نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ملک میں اسلامی بنکاری نظام موثر انداز میں کام کر رہا ہے‘ اسلامی بنکاری کو فروغ دینے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں ایوان بالا میں سینیٹر شبلی فراز کی قرارداد پر بحث سمیٹتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ اس وقت ملک میں 5 بنک مکمل طور پر جبکہ 16 روایتی بنکاری کے حامل اسلامی بنکاری نظام اپنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی بنکاری کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں اور اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام حکومتی قرضوں سے کم از کم 30 فیصد حصے کو شرعی اصولوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حج‘ زکوٰة و عشر کے فنڈز کو شرعی اصولوں کے تحت سرمایہ کاری میں لانے کے لئے 2015ءمیں ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ اس کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اس سلسلے میں وزارت نے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ قرارداد پر سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق‘ سینیٹر مشتاق احمد‘ مولانا عطاءالرحمان‘ سینیٹر رحمان ملک اور دیگر ارکان نے اظہار خیال کیا۔








