نگراں وزیر داخلہ محمد اعظم خان کی زیر صدارت عام انتخابات کی سیکورٹی سے متعلق نیکٹا میں اجلاس منعقد

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی)نگراں وزیر داخلہ محمد اعظم خان کی زیر صدارت عام انتخابات کی سیکورٹی سے متعلق نیکٹا میں اجلاس منعقد ہوا۔ نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینٹر ڈاکٹر سلیمان خان نے نگراں وزیر داخلہ کو سیکورٹی امور پر بریفنگ دی۔ نگراں وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سیاسی رہنماو¿ں کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے اور الیکشن کمیشن کے ساتھ …

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی)نگراں وزیر داخلہ محمد اعظم خان کی زیر صدارت عام انتخابات کی سیکورٹی سے متعلق نیکٹا میں اجلاس منعقد ہوا۔ نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینٹر ڈاکٹر سلیمان خان نے نگراں وزیر داخلہ کو سیکورٹی امور پر بریفنگ دی۔ نگراں وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سیاسی رہنماو¿ں کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے اور الیکشن کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر ذاتی حملوں سے اجتناب کریں، سیاسی جماعتیں سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے حکومت سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ حساس پولنگ اسٹیشنز کی سیکورٹی بڑھائی جائے۔

مزید خبریں