نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹرشمشاد اختر کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ

کراچی ۔ 11 اگست (اے پی پی) نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ہفتہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا، عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا تیسرا دورہ تھا۔8 جون 2018ءکو اپنے پہلے دورے میں نگراں وزیر خزانہ نے پی ایس ایکس کو ہدایت کی تھی کہ کیپیٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ ریفارمز (سی ایم ڈی آر) کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں انڈسٹری کے ماہرین کی مشاورت …

کراچی ۔ 11 اگست (اے پی پی) نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ہفتہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا، عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا تیسرا دورہ تھا۔8 جون 2018ءکو اپنے پہلے دورے میں نگراں وزیر خزانہ نے پی ایس ایکس کو ہدایت کی تھی کہ کیپیٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ ریفارمز (سی ایم ڈی آر) کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں انڈسٹری کے ماہرین کی مشاورت سے کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کیلئے ایک روڈ میپ تیار کرے۔ اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ اور کمیٹی ممبران نے ڈاکٹر شمشاد اختر کو سی ایم ڈی آر کی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ چیئرمین سلیمان مہدی نے ڈاکٹر شمشاد اختر کا کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کیلئے ان کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔