ماؤنٹ مانگینوئی ۔ 21 نومبر (اے پی پی) ڈینلی، سٹوکس اور برنز کی نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنالئے، جو ڈینلی 74 اور برنز 52 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، بین سٹوکس ناقابل شکست 67 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ڈوم سیبلی نے انگلینڈ کی طرف سے …
نگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 241 رنز بنالئے

مزید خبریں
ماؤنٹ مانگینوئی ۔ 21 نومبر (اے پی پی) ڈینلی، سٹوکس اور برنز کی نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنالئے، جو ڈینلی 74 اور برنز 52 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، بین سٹوکس ناقابل شکست 67 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ڈوم سیبلی نے انگلینڈ کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ کیویز کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کولن ڈی گرینڈ ہوم نے دو جبکہ ٹم سائوتھی اور واگنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جمعرات کو مائونٹ مانگینوئی کے مقام پر دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ شروع ہوا تو مہمان ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی طرف سے رورے برنز اور اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ڈوم سیبلی نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلی وکٹ پر 52 رنز بنے، ڈوم سیبلی 22 رنز بناکر کولن ڈی گرینڈہوم کی گیند پر ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، رورے برنز دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 52 رنز بناکر کولن ڈی گرینڈ ہوم کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ کپتان جو روٹ کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 2 رنز بناکر واگنر کی گیند پر ٹم سائوتھی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ جو ڈینلی انگلینڈ کے چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 74 رنز بناکر ٹم سائوتھی کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنالئے تھے۔ بین سٹوکس 67 اور اولی پوپ 18 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ کیویز کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کولن ڈی گرینڈ ہوم نے دو جبکہ ٹم سائوتھی اور واگنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔








