نہیں چاہتے کہ غزہ میں جاری جنگ لبنان تک پھیلے، امریکا

72
United States

بیروت۔8نومبر (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن کے مشیراموس ہوچسٹین نے کہا ہے کہ ان کا ملک نہیں چاہتا کہ غزہ میں جاری جنگ لبنان تک پھیلے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کےمطابق ہوچسٹین نے دو روز قبل اسرائیلی حملے میں لبنانی خاتون اور اس کی3پوتیوں کی ہلاکت کے بعد جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ غزہ میں جاری جنگ لبنان تک پھیلے۔

انہوں نے لبنان کی پارلیمنٹ کے سپیکر اور نگران وزیراعظم کے ساتھ غیر مستحکم صورتحال پر بات کرنے کے لیے دارالحکومت بیروت کے پہلے غیر اعلانیہ دورے کے دوران کہا کہ لبنان کی جنوبی سرحد پر امن بحال کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔