ماسکو ۔8نومبر (اے پی پی):روس کے صدارتی دفتر( کریملن )کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ غزّہ میں اسرائیل فلسطین جھڑپوں میں انسانی بنیادوں پر وقفہ ضروری ہے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اسرائیل فلسطین جھڑپوں بارے جاری بیان میں اسرائیل کے عسکری آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جھڑپوں میں وقفہ دینا اور اس دوران غزّہ کے عوام کی انسانی ضرویات کو پورا کرنا ہمارے …
غزہ میں اسرائیل فلسطین جھڑپوں میں انسانی بنیادوں پر وقفہ ضروری ہے،روس

مزید خبریں
ماسکو ۔8نومبر (اے پی پی):روس کے صدارتی دفتر( کریملن )کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ غزّہ میں اسرائیل فلسطین جھڑپوں میں انسانی بنیادوں پر وقفہ ضروری ہے۔
روسی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اسرائیل فلسطین جھڑپوں بارے جاری بیان میں اسرائیل کے عسکری آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جھڑپوں میں وقفہ دینا اور اس دوران غزّہ کے عوام کی انسانی ضرویات کو پورا کرنا ہمارے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے، یقیناً اس وقفے میں روسی شہریوں کو بھی غزّہ سے نکلنے کا موقع ملے گا،
ہمارے سفارتکار اس حوالے سے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عزہ کی صورتحال نہایت کشیدہ ہے اور انسانی حوالے سے اسے مکمل معنوں میں تباہی کہا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگوں کے لئے ہماری امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔








