اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب راولپنڈی بیورو میں فرانزک سائنس لیبارٹری کے قیام سے ثبوتوں کے معیار، انہیں خفیہ رکھنے اور وقت بچانے میں مدد ملی ہے، نیب راولپنڈی کی سالانہ انسپکشن نیب کی طرف سے متعارف کرائی گئی اصلاحات کا حصہ ہے، نیب کے سات علاقائی دفاتر اور نیب ہیڈ کوارٹرز کی …
نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے‘ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب راولپنڈی بیورو میں فرانزک سائنس لیبارٹری کے قیام سے ثبوتوں کے معیار، انہیں خفیہ رکھنے اور وقت بچانے میں مدد ملی ہے، نیب راولپنڈی کی سالانہ انسپکشن نیب کی طرف سے متعارف کرائی گئی اصلاحات کا حصہ ہے، نیب کے سات علاقائی دفاتر اور نیب ہیڈ کوارٹرز کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے سے خامیوں پر قابو میں مدد ملی ہے، نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی سالانہ کارکردگی کی جانچ پڑتال کا عمل فروری کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا، وائٹ کالر جرائم کی تفتیش کیلئے 10 ماہ کا وقت مقرر کرنا نیب کی بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے سنجیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کے راولپنڈی علاقائی بیورو کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔








