کام، عزم اور ایمانداری کے علاوہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، نیب زیرو کرپشن سو فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے، نیب نے انسداد بدعنوانی کی جامع اور موثر حکمت عملی وضع کی ہے،قمر زمان چوہدری اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ کام، عزم اور ایمانداری کے علاوہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، …
نیب نے انسداد بدعنوانی کی جامع اور موثر حکمت عملی وضع کی ہے،قمر زمان چوہدری

مزید خبریں
کام، عزم اور ایمانداری کے علاوہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، نیب زیرو کرپشن سو فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے، نیب نے انسداد بدعنوانی کی جامع اور موثر حکمت عملی وضع کی ہے،قمر زمان چوہدری
اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ کام، عزم اور ایمانداری کے علاوہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، نیب زیرو کرپشن سو فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں تمام شعبوں کی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے انسداد بدعنوانی کی جامع اور موثر حکمت عملی وضع کی ہے۔ نیب کی موجودہ انتظامیہ کے اقدامات کے حوصلہ افزاءنتائج سامنے آئے ہیں جبکہ سزا کی شرح 76 فیصد ہے، یہ وائٹ کالر کرائم کے خلاف تفتیش میں نمایاں کامیابی ہے۔ نیب نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تمام مقدمات بالخصوص وائٹ کالر کرائم کی تفتیش کیلئے فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے ساتھ شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے کیونکہ بدعنوانی کی روک تھام کے کام میں ملکی سرحدوں کی قید نہیں، دونوں اداروں کے درمیان تعاون سے بدعنوانی کی روک تھام کی کوششوں میں مدد ملے گی۔ انہوں نے دونوں اداروں کے درمیان قریبی تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ادارے نے 2016-17ءمیں نیب کے 6 افسران کےلئے دو سٹڈی وزٹس کا اہتمام کیا جس سے نہ صرف نیب کے تفتیشی افسران کی تفتیشی مہارتوں میں اضافہ ہوا بلکہ ان کی سوچ اور بین الاقوامی طریقہ کار کے بارے میں وسعت پیدا ہوئی ہے۔








