نیب نے سندھ میں زیر کار انکوائریوں، تحقیقات اور ریفرنسز کی تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ میں زیر کار انکوائریوں، تحقیقات اور ریفرنسز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ جمعرات کو نیب کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ وزیراعلی سندھ تحقیقات کے سلسلے میں نیب کے سامنے پیش ہوئے۔ سندھ اسمبلی کے سپیکر کے خلاف کمپلینٹ ویری فکیشن زیر کار ہے، اس کے علاوہ سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ میں زیر کار انکوائریوں، تحقیقات اور ریفرنسز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ جمعرات کو نیب کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ وزیراعلی سندھ تحقیقات کے سلسلے میں نیب کے سامنے پیش ہوئے۔ سندھ اسمبلی کے سپیکر کے خلاف کمپلینٹ ویری فکیشن زیر کار ہے، اس کے علاوہ سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے خلاف ٹرائل ہو رہا ہے۔ نیب کے مطابق سیکرٹری صحت سندھ فضل پیچوہو، سیکرٹری انفارمیشن ذوالفقار شلوانی، سابق چیف سیکرٹری صدیق میمن کے خلاف ٹرائل زیر کار ہے، اس کے علاوہ سابق ڈی جی ایس سی بی اے منظور قادر کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہیں۔ سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن شاہزار شمعون کے خلاف ٹرائل ہو رہا ہے۔ سابق میئر کراچی مصطفی کمال اراضی الاٹمنٹ کیس میں نیب کراچی کے سامنے پیش ہوئے۔ وزیر قانون سندھ ضیاءلانجر کے خلاف انکوائری زیر کار ہے۔ اس کے علاوہ پیر پگارا پیر صبغت اللہ راشدی کے خلاف کمپلینٹ ویری فکیشن زیر کار ہے۔ اس کے علاوہ کے الیکٹرک کے خلاف کمپیلینٹ ویری فکیشن زیر کار ہے۔ پی آئی اے کے سابق جرمن چیف ایگزیکٹو آفیسر کے خلاف انکوائری زیر کار ہے۔ سابق چیئرمین پاکستان سٹیل ملز معین آفتاب کے خلاف ٹرائل ہو رہا ہے۔