نیب کا سابق ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو راولپنڈی اور سوسائٹی کے سابق صدر سمیت سابق افسران کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر

اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی ) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو راولپنڈی امداد حسین چغتائی، سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو راولپنڈی محمد حفیظ، سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو راولپنڈی محمد اشفاق، سوسائٹی کے سابق صدر محمد رمضان، سوسائٹی کے سابق سیکرٹری عامر ریاض راجہ، سابق نائب صدر چوہدری آصف ارشاد، ایگزیکٹو ممبر رانا عبدالشکور، سابق ٹیکنیکل ممبر عمران احمد خان، سابق آفس ممبر رانا …

اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی ) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو راولپنڈی امداد حسین چغتائی، سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو راولپنڈی محمد حفیظ، سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو راولپنڈی محمد اشفاق، سوسائٹی کے سابق صدر محمد رمضان، سوسائٹی کے سابق سیکرٹری عامر ریاض راجہ، سابق نائب صدر چوہدری آصف ارشاد، ایگزیکٹو ممبر رانا عبدالشکور، سابق ٹیکنیکل ممبر عمران احمد خان، سابق آفس ممبر رانا دلنواز، سابق سیکرٹری خزانہ ملک معید الیاس کے خلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا ہے۔ پاک پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی اسلام آباد نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے رہائشی پلاٹوں کو کمرشل پلاٹوں میں تبدیل کیا۔ واضح رہے کہ دو ملزمان نیب حکام کی تحویل میں ہیں۔