اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عادل عمر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر چار لگژری گاڑیوں، لاکھوں روپے کے ملکیتی پلاٹ اور اراضی سمیت بینک اکاﺅنٹس کا سراغ لگا لیا ہے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق نیب کراچی نے انکوائری میں مطلوب ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی رہائش گاہ پر …
نیب کراچی کا ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عادل عمر کی رہائش گاہ پر چھاپہ، 4 لگژری گاڑیوں، لاکھوں روپے کے ملکیتی پلاٹ اور اراضی سمیت بینک اکاﺅنٹس کا سراغ لگا لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عادل عمر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر چار لگژری گاڑیوں، لاکھوں روپے کے ملکیتی پلاٹ اور اراضی سمیت بینک اکاﺅنٹس کا سراغ لگا لیا ہے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق نیب کراچی نے انکوائری میں مطلوب ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ مذکورہ ملزم فیڈرل بی ایریا کراچی میں رہائش پذیر ہے۔ چھاپہ کیلئے متعلقہ مجسٹریٹ سے وارنٹ حاصل کئے گئے تھے۔ انکوائری کے دوران ٹھوس ثبوت ملنے پر یہ چھاپہ مارا گیا۔ ملزم پر آمدن سے زائد اثاثہ بنانے کا الزام ہے، ملزم نے گذشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔ وہ اس سے پہلے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں اہم عہدے پر فائز رہے۔ چھاپہ کے دوران ان کے گھر سے 9 ملین روپے مالیت کی مرسڈیز گاڑی، 2.8 ملین روپے کی ٹویوٹا، سوزوکی سوفٹ ماڈل 2014ئ، 22 ملین روپے کی لینڈ کروزر ماڈل 2014ءکے کاغذات، ساڑھے پانچ ملین روپے نقد/پرائز بانڈ، 500 ملین روپے مالیت کے پلاٹس، دبئی میں تین جائیدادیں اور بینک اکاﺅنٹس میں موجود 50 ملین روپے بیلنس کا سراغ لگایا گیا۔ ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا کیونکہ وہ سندھ ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت پر ہے۔








