نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے بدعنوانی کے مبینہ الزامات پردو رینٹل پاورمقدمات میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف بدعنوانی کے دوریفرنس دائر کرنے، پیپرا رولز کی خلاف ورزی اور میسرز پروگیس کے تفصیلی مالی و فنی تجزیہ کے بغیر اثاثوں کی خریداری میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے مبینہ الزامات پرسابق منیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی …

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے بدعنوانی کے مبینہ الزامات پردو رینٹل پاورمقدمات میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف بدعنوانی کے دوریفرنس دائر کرنے، پیپرا رولز کی خلاف ورزی اور میسرز پروگیس کے تفصیلی مالی و فنی تجزیہ کے بغیر اثاثوں کی خریداری میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے مبینہ الزامات پرسابق منیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ عظیم اقبال صدیقی، فنڈز میں خورد برد کے مبینہ الزام پر وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ڈاکٹر احسان علی کے خلاف تحقیقات، نیشنل بنک آف پاکستان کے افسران و اہلکاروںکے خلاف چار انکوائریوں، سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی اور وزیر اعلی کے مشیر برائے خزانہ خالد لانگو کے فرنٹ مین ٹھیکیدار سہیل مجید شاہ کی 2ارب روپے کی پلی بارگین کی درخواست منظور اورعدم ثبوت کی بناءپر رکن قومی اسمبلی سندھ میرمنور علی تالپور، سابق وزیرتعلیم خیبرپختونخوا سردار حسین بابک اور وزارت ریلوے کے افسران و اہلکاروں کے خلاف انکوائریاں بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں ہوا۔

مزید خبریں

Leave a Reply