نیدرلینڈز کے سائیکلسٹ میتھیو وان ڈیر پول نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا نواں مرحلہ جیت لیا۔ دفاعی چیمپئن تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ ریس کے چھٹے مرحلے میں شاندار فتح حاصل کر کے ریکارڈ پانچویں بار ٹائٹل جیتنے کی جانب بڑا قدم بڑھا دیا تھا اور ریس کے لیڈر کی یلو جرسی پر دوبارہ قبضہ بھی حاصل کر لیا ہے
نیدرلینڈز کے سائیکلسٹ میتھیو وان ڈیر پول نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا نواں مرحلہ جیت لیا

مزید خبریں
پیرس۔13جولائی (اے پی پی):نیدرلینڈز کے سائیکلسٹ میتھیو وان ڈیر پول نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا نواں مرحلہ جیت لیا۔ دفاعی چیمپئن تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ ریس کے چھٹے مرحلے میں شاندار فتح حاصل کر کے ریکارڈ پانچویں بار ٹائٹل جیتنے کی جانب بڑا قدم بڑھا دیا تھا اور ریس کے لیڈر کی یلو جرسی پر دوبارہ قبضہ بھی حاصل کر لیا ہے۔بی بی سی کے مطابق سپین کےشہر بارسلونا سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 113 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے، جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 23ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کےنویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں مالیمور ٹ سے یوسیل تک کا 154.6کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا۔31سالہ نیدرلینڈز کے سائیکلسٹ میتھیو وان ڈیر پول نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 154.6کلومیٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 27منٹ اور 51 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ناروے کے 26 سالہ سائیکل سوار ٹوبیاس جوہانسن نے دوسری جبکہ 26 سالہ برطانوی کے سائیکل سوار تھامس پڈکاک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ٹیم یواے ای ایمرٹس ایکس آر جی کے 27 سالہ سلوینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے چھٹے مرحلے میں فتح کے ساتھ ہی دوبارہ یلو جرسی پر قبضہ حاصل کرلیا تھا جو تاحال برقرار ہے۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3320.7کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 26 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ٹیم یواے ای ایمرٹس ایکس آر جی کے 27 سالہ سلوینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔








