نیزہ بازی کے عالمی دن پر سلطان انٹرنیشنل نیزہ بازی ٹورنامنٹ ، مکہ معاہدے سے اظہار یکجہتی کا منفرد انداز، گھڑ سواروں نے تینوں ممالک کے پرچم لہرا کر سماں باندھ دیا

نیزہ بازی کے عالمی دن پر مکہ معاہدے سے اظہار یکجہتی کے لیے سلطان انٹرنیشنل نیزہ بازی ٹورنامنٹ میں منفرد و دلکش انداز اپنایا گیا جہاں گھوڑوں کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچموں کے رنگوں سے مزین کیا گیا، گھڑ سواروں نے تلواریں اور نیزے اٹھا رکھے تھے ۔

خوشاب۔27اکتوبر (اے پی پی):نیزہ بازی کے عالمی دن پر مکہ معاہدے سے اظہار یکجہتی کے لیے سلطان انٹرنیشنل نیزہ بازی ٹورنامنٹ میں منفرد و دلکش انداز اپنایا گیا جہاں گھوڑوں کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچموں کے رنگوں سے مزین کیا گیا، گھڑ سواروں نے تلواریں اور نیزے اٹھا رکھے تھے ۔

میدان میں تینوں برادر اسلامی ممالک کے پرچموں کی بہار تھی جس سے اتحاد و یکجہتی کی خوب صورت تصویر سامنے آئی۔ اس موقع پر فضا تین پرچم ایک جان کے نعروں سے گونجتی رہی۔تقریب کا مقصد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون اور مکہ معاہدے کے پیغام سے عوامی سطح پر اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔

اس موقع پر صاحبزادہ سلطان بہادر عزیز نے کہا کہ پاکستان نے حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے اور مکہ معاہدہ اسی عزم اور ذمہ داری کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدہ خطے میں امن و سلامتی کے قیام اور برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضمانت ہے۔خوشاب میں سلطان انٹرنیشنل نیزہ بازی ٹورنامنٹ کا انعقاد مسلم انسٹیٹیوٹ کے بانی صاحبزادہ سلطان محمد علی کی سرپرستی میں کیا گیا۔

مزید خبریں