اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) رواں سال 2018ءکے ابتدائی چھ ماہ کے دوران نیسلے پاکستان کے بعداز ٹیکس منافع میں 21.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق روںا سال میں جنوری تا جون 2018ءکے دوران کمپنی نے 6.26 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا خالص …
نیسلے پاکستان کے بعداز ٹیکس منافع میں چھ ماہ میں 21.1 فیصد کی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) رواں سال 2018ءکے ابتدائی چھ ماہ کے دوران نیسلے پاکستان کے بعداز ٹیکس منافع میں 21.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق روںا سال میں جنوری تا جون 2018ءکے دوران کمپنی نے 6.26 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا خالص منافع 7.93 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح سال 2017ءکے ابتدائی چھ ماہ کے مقابلہ میں رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران نیسلے پاکستان کے بعداز ٹیکس منافع میں 1.67 ارب روپے یعنی 21 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








