اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):53 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مردوں کا ٹائٹل پاکستان آرمی اور خواتین کا ٹائٹل پاکستان واپڈا نے جیت لیا ہے۔ ایشیاء اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر و چیئرمین ساؤتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل (ر)محمد اکرم ساہی اور اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر برگیڈئیر (ر)وجاہت حسین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ گزشتہ روز جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں 53 ویں نیشنل اتھلیٹکس …
نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مردوں کا ٹائٹل پاکستان آرمی اور خواتین کا پاکستان واپڈا نے جیت لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):53 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مردوں کا ٹائٹل پاکستان آرمی اور خواتین کا ٹائٹل پاکستان واپڈا نے جیت لیا ہے۔ ایشیاء اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر و چیئرمین ساؤتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل (ر)محمد اکرم ساہی اور اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر برگیڈئیر (ر)وجاہت حسین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ گزشتہ روز جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں 53 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے مقابلے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے۔
چیمپئن شپ میں مردوں کے 24 اور خواتین کے 21 ایونٹس منعقد ہوئے۔ مردوں کے مقابلوں میں پاکستان آرمی اور خواتین کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا۔ تفصیلات کے مطابق مردوں کے مقابلوں میں پاکستان آرمی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان واپڈا اور پاکستان نیوی کے کھلاڑی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
اسی طرح خواتین کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان آرمی کے کھلاڑی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی ٹیموں نے حصہ لیا جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل تھیں۔








