نیشنل انڈر 16 ون ڈے کپ 24-2023 میں (کل) دو میچ کھیلے جائیں گے

راولپنڈی۔26فروری (اے پی پی):نیشنل انڈر 16 ون ڈے کپ 24-2023 میں (کل) منگل کو پول بی کے مزید دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ اسلام آباد اور فاٹا ریجن جبکہ دوسرا میچ ایبٹ آباد اور پشاور ریجن کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی انڈر 16 کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ منگل کو پول بی …

راولپنڈی۔26فروری (اے پی پی):نیشنل انڈر 16 ون ڈے کپ 24-2023 میں (کل) منگل کو پول بی کے مزید دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ اسلام آباد اور فاٹا ریجن جبکہ دوسرا میچ ایبٹ آباد اور پشاور ریجن کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی انڈر 16 کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

منگل کو پول بی کے پہلے میچ میں اسلام آباد اور فاٹا ریجن کی ٹیمیں سعید اجمل اکیڈمی میں مدمقابل ہوں گی ۔ اسی روز دوسرا میچ ایبٹ آباد اور پشاور کی انڈر 16 ٹیموں کے درمیان بوہڑاں والی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا ۔

مزید خبریں