نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام پاک چائنہ سنٹر میں منقدہ سالانہ قومی کتاب میلہ دوسرے روز بھی جاری رہا

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام پاک چائنہ سنٹر میں منقدہ سالانہ قومی کتاب میلہ ہفتہ کو دوسرے روز بھی جاری رہا اور کتب بینوں کی توجہ کا مرکز رہا۔ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے ادارے نیشنل بک فاﺅنڈیشن ہر سال قومی کتاب میلے کا انعقاد کرتا ہے۔ رواں سال یہ تقریب ”کتاب تعلیمی ترقی کی زمین“ کے عنوان سے …

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام پاک چائنہ سنٹر میں منقدہ سالانہ قومی کتاب میلہ ہفتہ کو دوسرے روز بھی جاری رہا اور کتب بینوں کی توجہ کا مرکز رہا۔ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے ادارے نیشنل بک فاﺅنڈیشن ہر سال قومی کتاب میلے کا انعقاد کرتا ہے۔ رواں سال یہ تقریب ”کتاب تعلیمی ترقی کی زمین“ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔ میلے میںملک بھر سے آئے 180سے زائد کتب فروشوں اور پبلشرز نے سٹال قائم کر رکھے ہیں۔ سینیٹ مین قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار دانی نے ہفتہ کو کتاب میلے میں شرکت کی۔ نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکر ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرکاءکا جزبہ ظاہر کرتا ہے کہ لوگ اب بھی کتب بینی کو اہمیت دیتے ہیں اور کتاب سے محبت رکھتے ہں۔ میلے میں پاکستان میں چینی سفارتخانہ کے کلچرل سنٹر، ایرانی سفارتخانہ، نیشنل کونسل آف دی آرٹس(پی این سی اے)، ڈائریکٹویٹ آف الیکٹرانک اینڈ میڈیا پبلی کیشنز(ڈیمپ) اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس نے بھی اپنے سٹال قائم کر رکھے ہیں ۔ یہ کتاب میلہ (آج) اتوار کو بھی جاری رہے گا۔

Leave a Reply