نیشنل بینک اور بینک آف چائنہ آپریشنز کی خدمات میں اضافے کےلئے مفاہمت کی دستاویز پر دستخط

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) نیشنل بینک آف پاکستان اور چین کے بینک آف چائنہ پاکستان آپریشنز نے خدمات میں اضافے کے ضمن میں مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کردیئے ہیں۔ مفاہمت کی دستاویز کے تحت دونوں بینکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ معاہدے پر نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سعید احمد اور چین کے بینک آف چائنہ پاکستان …

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) نیشنل بینک آف پاکستان اور چین کے بینک آف چائنہ پاکستان آپریشنز نے خدمات میں اضافے کے ضمن میں مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کردیئے ہیں۔ مفاہمت کی دستاویز کے تحت دونوں بینکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ معاہدے پر نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سعید احمد اور چین کے بینک آف چائنہ پاکستان آپریشنز کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر تاﺅلی نے دستخط کئے۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجودتھے۔ نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر نے اس موقع پر کہاکہ دونوں اداروں نے باہمی دلچسپی اور فائدے کے شعبوں میں مضبوط تعلقات قائم کئے ہیں اور مستقبل میں یہ تعاون جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ مفاہمت کی دستاویز سے ٹریڈ فنانسنگ، کیش مینجمنٹ، بین الاقوامی سودوں، کارپوریٹ قرضوں، پراجیکٹ فنانسنگ، بنیادی ڈھانچے کے لئے مالی امداد اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مربوط بنایا جائے گا۔