نیشنل جونیئر انڈر 17 اور انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ 5 جنوری سے شروع ہو گی

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کے تحت نیشنل جونیئر انڈر 17 اور انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ 2026ء پیر 5 جنوری سے جہانگیر خان سپورٹس کمپلیکس کراچی میں شروع ہو گی۔ جمعرات کو پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی جونیئر انڈر 17 چیمپئن شپ 5 سے 7 جنوری تک ہو گی جبکہ نیشنل …

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کے تحت نیشنل جونیئر انڈر 17 اور انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ 2026ء پیر 5 جنوری سے جہانگیر خان سپورٹس کمپلیکس کراچی میں شروع ہو گی۔

جمعرات کو پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی جونیئر انڈر 17 چیمپئن شپ 5 سے 7 جنوری تک ہو گی جبکہ نیشنل جونیئر انڈر 21 چیمپئن شپ 8 تا 10 جنوری تک ہو گی۔ اس میگا جونیئر انڈر 17 اور انڈر 21 سنوکر ایونٹ میں چاروں صوبوں اور دارالحکومت اسلام آباد سے دونوں کیٹگریز کے کل 16 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

مذکورہ بالا قومی جونیئر انڈر-17 اور انڈر-21 سنوکر چیمپئن شپ 2026 کے فائنلسٹ آئندہ سے سی بی ایس اور آئی بی ایس ایف جونیئر چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔