نیشنل جونیئر گرلز نیٹ بال چیمپین شپ 30 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگی

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل جونیئر گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 30 اکتوبر سے سٹی سکول پی اے ایف چیپٹر، کراچی میں شروع ہوگی۔سیکرٹری جنرل محمد ریاض نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس میں ملک بھر سے سکولوں اور کالجوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں …

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل جونیئر گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 30 اکتوبر سے سٹی سکول پی اے ایف چیپٹر، کراچی میں شروع ہوگی۔سیکرٹری جنرل محمد ریاض نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس میں ملک بھر سے سکولوں اور کالجوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنی ٹیموں کے ناموں کا اندراج 20 اکتوبر تک کروا سکتے ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کا منیجرز اجلاس 29 اکتوبر کو ہوگا

جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ یکم نومبر تک جاری رہے گی اور اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کا چناؤ قومی جونیئر گرلز نیٹ بال ٹیم کے لئے کیا جائے گا اور ان کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں جدید اور اعلیٰ تربیت دی جائے گی جو کہ بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔